نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز ممبئی کے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، تاہم اس میں سوار عملے کے تین ارکان کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ بحریہ کے مطابق، یہ جدید ہلکا ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) صبح کے وقت معمول کی پرواز پر تھا اور ممبئی کے ساحل کے قریب اتر گیا۔عملے کے ارکان کو بچانے کے لیے فوری ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں عملے کے تینوں ارکان کو بحری گشتی کشتیوں کے ذریعے بحفاظت بچا لیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق فوری تلاش اور بچاؤ مہم کے بعد ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام تین ارکان کو بحرایہ کی گشتی کشتی شیلپ کے ذریعے بچایا گیا۔