وزیر اعلیٰ سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو ¿نڈیشن کے نمائندہ وفد کی رسمی ملاقات

0
64

لکھنو ¿:07دسمبر 2022
 وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے آج یہاں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو ¿نڈیشن کی مشترکہ بانی محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ اتر پردیش پہنچنے پر وزیر اعلیٰ نے محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا۔ ایک خصوصی ملاقات میں، محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے اتر پردیش حکومت کے ساتھ صحت، غذائیت اور زراعت کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعلیٰ نے محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس اور ان کے ساتھیوں کو ریاستی دارالحکومت لکھنو ¿ میں 10-12 فروری 2023 تک مجوزہ یوپی گلوبل انویسٹرس سمٹ کے انعقاد میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ ملک کی آزادی کے امرت سال میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کو دسمبر 2022 سے دسمبر 2023تک دنیا کے بڑے بڑے ممالک کے گروپ جی-20 کی صدارت کا عظیم موقع میسر ہوا ہے ۔ یہ پوری دنیا کی خوشی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو ¿نڈیشن (بی ایم جی ایف) کے کاموں کو قریب سے دیکھا ہے۔بی ایم جی ایف نے صحت اور غذائیت کے شعبے میں قابل ستائش تعاون پیش کیا ہے۔ کووڈ کے چیلنجوں کے درمیان، اتر پردیش کو فاو ¿نڈیشن سے لاجسٹک اور تکنیکی مدد ملی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے لئے فاو ¿نڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش نے حالیہ برسوں میں صحت اور غذائیت کے میدان میں تسلی بخش کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں انسیفلائٹس جیسی بیماری سے ہونے والی اموات جو 40 سال سے معصوم بچوں کی موت کی وجہ بنی ہوئی ہے، پر 95 فیصد تک قابو پالیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، فاو ¿نڈیشن نے چکن گونیا، کالا آزار جیسی موذی بیماریوں کے موثر کنٹرول کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے۔ صحت عامہ کے شعبے میں پانی سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں بشمول انسیفلائٹس، کووِڈ مینجمنٹ میں ہمیں عالمی اداروں جیسے یونیسیف، ڈبلیو ایچ او، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو ¿نڈیشن اور پی اے ٹی ایچ سے اچھا تعاون ملا ہے۔ باہمی تعاون سے اس طرح کی کوششیں جاری رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت اور غذائیت کے شعبے میں اتر پردیش میں بے مثال بہتری آئی ہے۔ کئی پیرامیٹرز پر ہماری کارکردگی قومی اوسط سے بہتر ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ ہمارے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہنر مند نرسنگ/پیرامیڈکس کی دستیابی ہے۔ اس سلسلے میں ریاست میں مشن نرامایاکے تحت ایک سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے، جو نرسنگ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تربیت اور ہنر مندی کے لیے ایک اچھا نمونہ ہے۔ فاو ¿نڈیشن اہل، ہنر مند اور پیشہ ور نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکس تیار کرنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کر سکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووِڈ 19 کے آغاز کے وقت ریاست کے 36 اضلاع میں آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں تھی، تب حکومت نے تمام اضلاع میں مخصوص کووِڈ اسپتال قائم کرکے وینٹی لیٹر اور آئی سی یو کی دستیابی کو یقینی بنایا۔ اضلاع ورچوئل آئی سی یو کا کام ماسٹر ٹرینر کے ذریعے کیا گیا۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ریاست میں مشن شکتی کی کوششوں اور نتائج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ مہم خواتین کی حفاظت، احترام اور خود مختاری کے تین جہتوں پر مرکوز ہے۔ ریاست میں پولیس بھرتی میں 20 فیصد آسامیاں خواتین کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ آج ریاست کی ہر گرام پنچایت میں خواتین بیڈ کانسٹیبلوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ اس سے عوامی بیداری کی کوششوں کو بھی تقویت مل رہی ہے۔
محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کووڈ مینجمنٹ اور انسیفلائٹس جیسی بیماری پر قابو پانے کے لیے اتر پردیش نے جو کام کیا ہے وہ مثالی ہے۔ کووڈ کے چیلنجوں کے درمیان، جس طرح سے اتر پردیش کی قیادت نے آبادی کی کثافت اور مختلف سماجی چیلنجوں کا سامنا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ اتنی بڑی اور گنجان آبادی کے درمیان ریاست میں جس طرح سے ویکسینیشن کا کام کیا گیا اس سے دنیا کو سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آخری شخص کو ذہن میں رکھتے ہوئے، صحت کی حفاظت، مالی شمولیت، غذائیت، تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانے وغیرہ کے شعبوں میں اتر پردیش کی کوششیں متاثر کن ہیں۔ اتر پردیش نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ماڈل ہے۔
اتر پردیش کے ساتھ فاو ¿نڈیشن کے گہرے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ ہم یہاں صحت اور سماجی تحفظ کے میدان میں طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ہم معاشرے کے سب سے کمزور اور آخری فرد کو سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہیں۔ ہم آنے والے وقت میں ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے ریاست میں مو ¿ثر طریقے سے نافذ ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم کی بھی تعریف کی۔
محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے کہا کہ اتر پردیش میں ترقی کے لامحدود امکانات ہیں۔ گزشتہ برسوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جو کام کیا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ ریاست میں نیوٹریشن مشن کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس کے لیے خواتین کے خود امدادی گروپس کے کردار کی تعریف کی، اور ایف پی او کی تشکیل کو فروغ دے کر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے کی جا رہی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اتر پردیش میں خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں سے متاثر ہو کر محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس نے وزیر اعلیٰ کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی کاوش سے خواتین کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور ان میں قائدانہ صلاحیت پیدا ہوگی۔ اس طرح یہ خواتین ملک اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں گی۔ ان کوششوں نے ثابت کر دیا ہے کہ خواتین بھی قیادت کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک، چیف سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا اور سینئر افسران موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here