Homeउर्दूحکومت جمہوری اقدار کا احترام کرے، قومی سیکورٹی کے نام پر صحافیوں...

حکومت جمہوری اقدار کا احترام کرے، قومی سیکورٹی کے نام پر صحافیوں کا استحصال بند ہو: ایڈیٹرس گلڈ

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے بدھ کے روز صحافیوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے استعمال پر فکر ظاہر کی اور انتظامیہ سے جمہوری اقدار کا احترام کرنے اور قومی سیکورٹی کے نام پر ان کے استحصال کو روکنے کی گزارش کی۔ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے ذریعہ کشمیر کے صحافی عرفان مہراج کی گرفتاری کےمعاملے میں صحافیوں کے خلاف یو اے پی اے کے استعمال کو لے کر ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کافی فکر مند ہے۔

ایڈیٹرس گلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹس کے مطابق 20 مارچ کی دوپہر کو ایک جانچ کرنے والے نے عرفان کو ان کے موبائل فون پر کال کیا اور کچھ منٹ کے لیے سری نگر کے مقامی این آئی اے دفتر میں آنے کے لیے کہا۔ اس کے بعد انھیں گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں دہلی لے جایا گیا۔EGI is deeply concerned about the excessive use of UAPA against journalists, most recently, in the case of the arrest of Irfan Mehraj, a Kashmir-based journalist, by the NIA. The Guild urges the state administration to respect democratic values. pic.twitter.com/yJf4CXDody— Editors Guild of India (@IndEditorsGuild) March 22, 2023

عرفان پر یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ این آئی اے کے مطابق عرفان کو پہلے این جی او ٹیرر فنڈنگ سے جڑے ایک معاملے میں دہلی بلایا گیا تھا اور انھوں نے تعاون کیا تھا۔ گلڈ کے بیان کے مطابق این آئی اے نے اپنے پریس نوٹ میں دعویٰ کیا کہ وہ کشمیری حقوق انسانی محافظ خرم پرویز کا قریبی ساتھی ہے۔

عرفان نے 2015 میں ایک صحافی کی شکل میں اپنا کیریر شروع کیا اور سیاست اور حقوق انسانی کو بڑے پیمانے پر کور کیا۔ اس نے دفعہ 370 کے منسوخ ہونے کے بعد کشمیر کی حالت کے بارے میں کئی اشاعتوں (پبلشرز) کے لیے لکھا ہے۔ وہ ’وندے پتریکا‘ نامی ایک آن لائن پورٹل بھی چلاتا ہےعرفان مہراج کی گرفتاری سے ظاہر ہے کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ادارہ کی تنقیدی رپورٹنگ کے سبب صحافیوں کو گرفتار کرنے کا چلن جاری ہے۔ ان میں صحافی آصف سلطان، سجاد گل اور فہد شاہ شامل ہیں۔ کشمیر میں میڈیا کی آزادی کے لیے جگہ دھیرے دھیرے کم ہوتی گئی ہے۔ گلڈ نے ریاستی انتظامیہ سے جمہوری اقدار کا احترام کرنے اور قومی سیکورٹی کے نام پر صحافیوں کے استحصال کو روکنے کی گزارش کی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments