نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو قومی دارالحکومت میں کرتویہ پتھ پر وجے چوک سے ایک میگا واکتھون پروگرام ‘واک فار ہیلتھ’ کا انعقاد کیا، جس میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ریلیاں ملک بھر میں منعقد کی گئی ہیں۔رکزی وزارت نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک سائیکلنگ پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ‘سوستھ مہیلا سوستھ بھارت’ کے تحت سائکلوتھون نام کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سائیکلتھون میں عوام کو شرکت کے لیے راغب کرنے کے لیے ضلعی صحت انتظامیہ نے تمام انتظامات کیے ہیں۔