کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں عارضی ورکروں اور ڈیلیوری پارٹنرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کے عارضی ورکرز اور ڈیلیوری پارٹنرز کے مسائل سنے ۔ اس کے ساتھ راہل نے ان کارکنوں کے ساتھ مسالہ ڈوسا کھایا اور ناشتہ بھی کیا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں عارضی ورکروں اور ڈیلیوری پارٹنرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف کمپنیوں کے عارضی ورکرز اور ڈیلیوری پارٹنرز کے مسائل سنے ۔ اس کے ساتھ راہل نے ان کارکنوں کے ساتھ مسالہ ڈوسا کھایا اور ناشتہ بھی کیا۔
کانگریس پارٹی نے ٹویٹ کیا کہ راہل گاندھی نے آج بنگلورو کے مشہور ایئر لائنز ہوٹل میں ڈنزو، سوئگی، زوماٹو، بلنکیٹ وغیرہ کے گگ یعنی عارضی ملازمت کر نے والے کارکنوں اور ڈیلیوری پارٹنرز کے ساتھ کھل کر بات چیت کی۔ ایک کپ کافی اور مسالہ ڈوسے پر، انہوں نے ڈیلیوری ورکرز کی زندگیوں، مستحکم روزگار کی کمی اور بنیادی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یہ بھی سیکھا کہ ان نوجوانوں نے عارضی نوکریاں کیوں لی ہیں اور ان کی کام کرنے کی حالت کیا ہے۔
اس کے بعد راہل گاندھی کو بنگلورو میں اپنے ہوٹل پہنچنے کے لیے دو پہیہ گاڑی میں سوار ہوتے دیکھا گیا۔ دوسری طرف، بی جے پی نے بنگلورو میں راہل گاندھی کے روڈ شو اور میٹنگوں پر طنز کیا۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ راہل کے روڈ شو کی منصوبہ بندی اس طرح کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اقلیتی آبادی والے علاقوں کا احاطہ کیا جائے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ بدھ یعنی 10 مئی کو ہوگی اور نتائج کا اعلان ہفتہ یعنی 13 مئی کو کیا جائے گا۔