نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے مصر کے سرکاری دورے کا آج دوسرا دن ہے اور انہیں صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘آرڈر آف دی نائل’ سے نوازا۔ وزیر اعظم مودی کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ کسی بھی ملک کا 13 واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے۔ ‘آڈر آف دی نائل’ کو مصر نے 1915 میں متعارف کرایا تھا۔ پھر اسے مصر کے سلطان حسین کامل نے قائم کیا۔ 1953 میں بادشاہت کے خاتمے اور مصر کے جمہوریہ بننے کے بعد آرڈر آف دی نائل کو ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز کے طور پر دوبارہ تشکیل دیا گیا۔