Homeउर्दूٹریپل انجن سرکار کاخواب محض اک سراب:نریش اتم پٹیل

ٹریپل انجن سرکار کاخواب محض اک سراب:نریش اتم پٹیل

اترپردیش میں مرکزی اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے ریاستی صدر نریش اتم نے کہا کہ ریاستی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کا ٹریپل انجن کی حکومت بنانا منگیری لال کے حسین سپنے دیکھنے کے مترادف ہے۔

پٹیل  نےفرخ آباد ضلع کے شہرآواس وکاس واقع ایک ہوٹل میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اور مرکز دونوں جگہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے عوام کے ساتھ چھلاوا و دھوکہ کیا۔ جس سے عوام ناراض ہے اور اس نے آگے ترقی کے لئے، اکھلیش یادو کے ایس پی امیدواروں کو اپنا آشیرواد دیا ہے۔

اتم نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت کے بڑے۔بڑے لیڈر، گھبرا کر اس الیکشن میں گھوم رہے ہیں اور ٹریپل انجن کی حکومت بنانے کی کہتے ہیں جبکہ ڈبل انجن کی حکومت نے ڈیزل۔پٹرول، رسوئی گیس، دوائیاں وغیرہ کی قیمت بڑھا دئیے اور عوام مہنگائی سے پریشان ہے۔ یہ عوام بی جے پی کو ڈبل ووٹوں سے ہرا دے گی ایسے میں ٹریپل انجن کی حکومت بنانا محال ہے۔

نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ کے اس بیان پر کہ سائیکل پنچر ہوگئی ہے۔ پر طنز کستے ہوئے ایس پی ریاستی صدر نے کہ اکہ وہ کیا سائیکل کو مستری ہیں۔ وہ حکومت کے وزیر ہیں اپنا اسمبلی الیکشن ہار گئے اور تیسرا انجن فیل ہوگیا تھا۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ایس پی شرپسند عناصر، طمنچوں کی پارٹی ہے وہ بھگوا چولا پہن کر نازیبا اور غیر پارلیمنٹری زبان کا استعمال کر کے ماحول بگاڑنے کا کام کررہے ہیں۔یہ جمہوریت کا تیوہار ہے عوام ایس پی کا نظریہ پسند کرتی ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہوگی ایسے میں الیکشن تیوہار کی شکل میں منایا جانا چاہئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments