ٹوئٹر کا نیلا پرندہ گیا، ایکس نے نئے لوگو کی جگہ لے لی

0
53

سترہ سالوں تک دنیا میں اپنے خیالات کے اظہار کی علامت کے طور پہچان بنانے والے ٹوئٹر کے نیلے پرندے کا لوگو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام ایکس رکھتے ہوئے ایک نئے لوگو کی نقاب کشائی کی ہے۔ پیر کے روز سیاہ پس منظر پر ایک اسٹائلائزڈ سفید X کے لفظ نے ٹویٹر کی ویب سائٹ پر پرانے لوگو کی جگہ لے لی تاہم موبائل ایپ پر نیلے رنگ کا پرندہ اب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اکتوبر میں ٹوئٹر سنبھالنے کے بعد سےمسک نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹرکا ایک ایسی ایپ کے طور پر تصور کرتے ہیں، جو صارفین کو سوشل میڈیا سے ہٹ کر متعدد خدمات پیش کر سکے، جیسے کہ آن لائن ادائیگیاں کی جا سکیں۔ یہ ایک ایسا آئیڈیا ہے، جو چین میں وسیع پیمانے پر مقبول WeChat ایپ کا آئینہ دار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here