Homeउर्दूہند نژاد پرتیما بھلر کو نیویارک پولیس میں ملا کیپٹن کا عہدہ،...

ہند نژاد پرتیما بھلر کو نیویارک پولیس میں ملا کیپٹن کا عہدہ، یہ فخر حاصل کرنے والی پہلی جنوب ایشیائی خاتون

ہندوستانی ریاست پنجاب میں پیدا ہونے والی پرتیما بھلر مالڈوناڈو نے نیو یارک میں کچھ ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس سے ملک کا نام روشن ہو رہا ہے۔ ہند نژاد پولیس افسر پرتیما کو نیویارک پولیس میں کیپٹن عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ اس عہدہ کو سنبھالنے والی پرتیما جنوب ایشیائی نژاد کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پرتیما بھلر کو گزشتہ مہینے کیپٹن عہدہ پر تقرری ملی تھی۔ فی الحال وہ ساؤتھ رچمنڈ ہل علاقے کے 102ویں پولیس اسٹیشن کی قیادت کریں گی۔ پرتیما کا کہنا ہے کہ ’’یہ گھر واپس آنے جیسا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کے 25 سال سے بھی زیادہ اس علاقے میں گزارے ہیں۔‘‘ دراصل ساؤتھ رچمنڈ علاقے میں سکھ طبقہ کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں اور پرتیما بھلر نے بھی اس علاقہ میں بہت عرصہ قیام کیا ہے۔واضح رہے کہ پرتیما بھلر کی پیدائش پنجاب میں ہوئی تھی اور وہ 9 سال تک پنجاب میں ہی رہیں۔ پھر وہ اپنے والدین کے ساتھ نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں۔ اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے پرتیما کہتی ہیں کہ ’’میں جس گرودوارے میں بچپن میں جاتی تھی اب اسی گرودوارہ میں کیپٹن کی شکل میں جاؤں گی اور یہ دلچسپ ہے۔‘‘

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments