Homeउर्दूترنمول کانگریس 2024 لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی، ممتا بنرجی کے...

ترنمول کانگریس 2024 لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی، ممتا بنرجی کے اعلان نے اپوزیشن اتحاد کو دیا جھٹکا

آئندہ سال یعنی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخاب کو لے کر سبھی قومی و ریاستی پارٹیوں نے تیاریاں ابھی سے ہی شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط اپوزیشن تیار کرنے کے لیے چھوٹی بڑی پارٹیوں کا اتحاد بنانے کی کوششیں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی کوششوں کو ایک شدید جھٹکا پہنچایا ہے۔ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز واضح کر دیا ہے کہ ترنمول کانگریس 2024 کا لوک سبھا انتخاب تنہا لڑے گی۔ یعنی انھوں نے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ٹی ایم سی کا اتحاد براہ راست عوام کے ساتھ ہوگا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments