Homeउर्दूفرید رحمانی کے صاحبزادے نعمت اللہ رحمانی کے جنازے میں کثیر تعداد...

فرید رحمانی کے صاحبزادے نعمت اللہ رحمانی کے جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت


مظفر پور، 21/ فروری (وجاہت، بشارت رفیع) تنظیم امارت شریعہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری و قومی اساتذہ تنظیم بہار کے اہم رکن جناب صبغت اللہ رحمانی کے بڑے بھائی نعمت اللہ رحمانی ابن فرید رحمانی سعد پورہ (رکن شورئ امارت شرعیہ و سرپرست ضلعی تنظیم امارت شرعیہ مظفّر پور) کا انتقال پر ملال ہو گیا ہے ، انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
     ان کے جنازے کی نماز آج مورخہ 21.02.2023 بروز منگل کو بعد نماز عصر سنٹرل پبلک اسکول، سعد پورہ کے میدان میں ادا کی گئی۔ جنازہ کی نماز مرحوم کے والد جناب فرید رحمانی نے پڑھائی۔ جنازہ میں شہر و گاؤں کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی صدر تاج العارفین، ریاستی کنوینر محمد رفیع، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان ، ندیم انور ، نسیم اختر، محمد امان اللہ ، خازن محمد حماد، قومی تنظیم کے رپورٹر پروفیسر شہاب الدین، پروفیسر مقبول حسن ، ڈاکٹر محمود الحسن، پروفیسر ڈاکٹر ابوذر کمال الدین، ہم کے ریاستی نائب صدر سنجر عالم، اقلیتی فلاح و بہبود افسر ویشالی محمد ساجد، پروفیسر شاکر، رحمت اللہ رحمانی، محمد توصیف، محمد نورعین قریشی، محمد شبیر انصاری، وسیم احمد منا، ارشد نیاز نے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں کیں۔ اس کے علاوہ نعمت اللہ رحمانی کی رحلت پر تعزیت پیش کرنے والوں میں امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی، نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی، قاضی شریعت مولانا انظار عالم قاسمی، نائب ناظم مولانا سہراب ندوی، مولانا معین الرشید ندوی، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار عبدالسلام انصاری، ضلع پروگرام افسر اسٹبلشمنٹ گوپال گنج جمال الدین صاحب، حافظ احتشام رحمانی، اے ڈی ایم سکندر علی خاں، حافظ رحیم رحمانی شامل ہیں۔ جناب صبغت اللہ رحمانی نے بتایا کے چھ مہینہ قبل میرے بھائی مرحوم نعمت اللہ رحمانی کی شادی ہوئی تھی، پسماندگان میں ان کی اہلیہ ہیں۔ جنازہ کے اس موقع پر جامع مسجد کمپنی باغ کے امام و خطیب، مدرسہ جامع العلوم کے مہتمم مولانا آل حسن نے مجمعہ سے خطاب کیا اور موت سے متعلق عبرتناک حدیث سنا کر اس کا مفہوم پیش کیا۔ لوگوں سے نعمت اللہ رحمانی کے مغفرت کے لئے دعا کی اپیل کی اور بتایا کہ مدرسہ جامع العلوم میں ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی کرائی گئی۔ ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ 22 فروری کو صبح 8 بجے سے 10 بجے تک مرحوم کے گھر پر یعنی فرید رحمانی کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے اس میں شرکت کر ثواب دارین حاصل کریں۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments