وزیر اعلیٰ نے ریاست کے لوگوں کو ہولی کی دلی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیںہولی ہندوستان کی سناتن روایت کا اہم تہوار ہے: وزیر اعلیٰ

0
24


لکھنو ¿:06مارچ 2023
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہولی کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہولی ہندوستان کی سناتن روایت کا اہم تہوار ہے۔ سماجی مساوات، ہم آہنگی اور خوش اسلوبی کی علامت یہ تہوار، پورے سماج اور ریاست کے لوگوں کے لیے خوش آئند ہو۔ انہوں نے کہا کہ تہواروں کا طویل سلسلہ ہندوستان کی شاندار روایت کی مثال ہے۔سناتن روایت میں تہوار بھی قوم پرستی اور جوش و جذبہ کو تقویت دینے کے لیے ایک متاثر کن لمحہ ہے۔ معاشرہ اور قوم میں تبدیلی کے اہم واقعات کو تہواروں کی شکل میں مذہبی شناخت دے کر ہماری رشی پرمپرا نے آنے والی نسلوں کو تحریک اور روشنی کی بنیاد فراہم کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہولی کا تہوار ہمیں بددیانتی، جھوٹ اور ناانصافی جیسے منفی رجحانات کے خلاف لڑنے کی تحریک دیتا ہے۔ ہمارے تہواروں میں غم اور المناکی کی کوئی جگہ نہیں لیکن ان تہواروں میں جوش کے ساتھ ہوش بھی ضروری ہے۔ ہم سب کو اپنے تہواروں کے تقدس اور وقار کو برقرار رکھنا ہے۔ اس نقطہ نظر سے ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے تہوار کا وقار مجروح ہو۔
ہولی کے موقع پر ریاست کے عوام کو نیک خواہشات ، ہم آہنگی اور خوشی کا تہوارہولی کی دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کے تہوار کو خوش اسلوبی اور باوقار طریقے سے منایا جانا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here