تقریباً 3000 کاروں کو لے کر جرمنی سے مصر جا رہے ایک مال بردار جہاز میں زبردست آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس حادثہ میں ایک ہندوستانی کی موت ہو گئی ہے اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ میں ہلاک ہندوستانی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سمندری جہاز کے کرو ممبران میں شامل تھا۔ مال بردار سمندری جہاز میں آتشزدگی کا یہ واقعہ نیدرلینڈس کے ساحل پر پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب اس مال بردار جہاز میں آگ لگی جس کے بعد نیدرلینڈس کے کوسٹ گارڈ فورس نے الرٹ جاری کیا ہے کہ یہ آگ اگلے کئی دنوں تک لگا رہ سکتا ہے۔ اس آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن مال بردار جہاز کے سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔