ادارہ ادب اسلامی ،مظفرپور اور بزم تشکیل ادب ، مظفر پور کے اشتراک سے مجلس عمل میں آئی
مظفر پور ۔23 مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) اردو ادب کی نامور شخصیت ، معروف شاعر و ادیب ،معتبر ناقد اور ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر منظر اعجاز مرحوم اور شہر کی ادب نواز شخصیت عادل اشرف رومی مرحوم کی موت پر اظہار تعزیت کیلئے ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی۔
حضرت علی اکیڈمی ، پکی سرائے کے احاطے میں منعقد اس مجلس کی صدارت جناب سید ریاض احمد (ننھوں بھائی )نے فرمائی اور بزم تشکیل ادب کے سکریٹری جناب علی احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔
مجلس کا آغاز ایمل ہاشمی مائل کے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد علی احمد منظر ، قیدی شیخ پوروی ، ندیم خان ، مشرف احمد ، ایمل ہاشمی مائل ، سید امجد جمال ، تعظیم احمد گوہر ، اور ڈاکٹر صبغت اللہ حمیدی صاحبان نے مرحومین کے ساتھ گزارے یادگار لمحوں کو یاد کیا ۔ان کے حسنات کا تذکرہ کیا اور ان کے حق میں دعائے مغفرت فرمائی ۔اللہ ان کی دعاؤں کو قبول فرمائے ،ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے اور ان کے حسنات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔
مجلس کے صدر جناب سید ریاض احمد صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں فرمایا کہ انسان فانی ہے ۔ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ شخصیتوں کے اٹھ جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کرنے کی سعی کی جائے۔
آخر میں صدر مجلس نے مرحوم کے لیے دعاے مغفرت فرمائی۔ادارہ ادب اسلامی کے مقامی سکریٹری ایمل ہاشمی مائل کے شکریہ پر مجلس اختتام پزیر ہوئی۔
واضح ہو کہ اس تعزیتی مجلس کا انعقاد ادارہ ادب اسلامی ،مظفرپور اور بزم تشکیل ادب ، مظفر پور کے اشتراک سے عمل میں آیا