کولکاتا: مغربی بنگال کے محکمہ صحت کے ریکارڈ کے مطابق پچھلے 9 دنوں میں 36 بچے ’ایڈینو وائرس‘ کے سبب جان بحق ہو چکے ہیں اور ریاست میں اس وائرس سے پھیلنے والی بیماری خطرناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ اتوار کی صبح کولکاتا کے بی سی رائے چلڈرن اسپتال سے مزید دو اموات کی اطلاع موصول ہوئی۔ دونوں فوت ہونے والے بچوں کی شناخت عاطفہ خاتون (18 ماہ) اور ارمان غازی (4 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مٹیابروز کے علاقے میں نادیال تھانے کے تحت رہنے والے ایک خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 26 فروری کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف جیجسی ایڈینو وائرس کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے باوجود اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی اور اتوار کی صبح اس کا انتقال ہو گیا۔