آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا سیکریٹری منتخب ہونے پر محمد رفیع و صبغت اللہ رحمانی نے بھی دی مبارکباد
پٹنہ، 6/ جون، امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین جناب عبدالسلام انصاری نے حضرت امیر شریعت بہار، اڑیسہ و جھاڑکھنڈ مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کے آپ کے فکر و عمل اور اولوالعزمی سے بورڈ کو کافی تقویت ملے گی۔ حضرت امیر شریعت نے فرمایا کہ مجھے جو ذمہ داری ملی ہے اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے آپ سبھوں کی دعاء کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی آپ کے عملی تعاون کی بھی ضرورت ہے اگر آپ کا تعاون رہا تو انشاءاللہ اس عہدے کے…