بی سی ای سی ای بورڈ نے میری کاؤنسلنگ نہیں کرائی: ڈاکٹر عظمت فاطمہ
پٹنہ، 26/ فروری، طبیہ کالج پٹنہ میں پی جی میں داخلہ کے لئے 25 فروری 2023 کو ہوئے کاؤنسلنگ میں بدعنوانی کی تحقیقات سے متعلق ڈاکٹر عظمت فاطمہ اور نے وزیر اعلی، بہار، چیف سیکریٹری، حکومت بہار، وزیر صحت و فیملی پلاننگ، بہار اور چیئرمین، BCECEB ، Patna کو مکتوب ارسال کیا ہے۔ انہوں اپنے مکتوب میں گزارش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں 25 فروری 2003 کو مقررہ وقت 10 بجے صبح سے قبل BCECEB Board IAS Association Building Near Patna Airport پر واقع بورڈ کے آفس میں طبیہ کالج پٹنہ میں پی جی میں داخلہ کے لئے منعقدہ کاؤنسلنگ میں پہنچ گئی تھی۔ سارا دن وہاں مجھے بٹھا کر رکھا گیا۔ شام 7 بجے مجھے دوسرے باقی بچے سبھی امیدواروں کے گروپ میں کاؤنسلنگ کے لئے اندر لے جایا گیا اور وہاں ہم سے کہا گیا کہ external کا سیٹ full ہو چکا اس لئے آپ جا سکتی ہیں اور صرف internal ہی رہیں گے۔ اس طرح ہماری کاؤنسلنگ نہیں ہوئی۔ مجھے اس رویہ پر اعتراض ہے اور پورا یقین ہے کہ کاؤنسلنگ میں بدعنوانی ہوئی ہے، نہیں تو ہماری بھی کاؤنسلنگ ضرور ہوتی۔ یہ کہتے ہوئے ڈاکٹر عظمت فاطمہ نے وزیر اعلی نتیش کمار ، چیف سیکرٹری عامر سبحانی، وزیر صحت تیجسوی پرساد یادو اور چیئرمین BCECEB Board, Patna آنند کشور سے مانگ کی ہے کہ کاؤنسلنگ میں ہوئے بدعنوانی کی تحقیقات کرائی جائے، ہماری کاؤنسلنگ کرائی جائے اور بدعنوان ملازمین کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔