Homeउर्दूامرت پال سنگھ فرار، گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن...

امرت پال سنگھ فرار، گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری، انٹرنیٹ خدمات بند

پنجاب پولیس خالصتانی حامی اور’ وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کی تلاش میں ہے۔ ہفتہ یعنی 18 مارچ کو، پولیس نے امرت پال کو پکڑنے کے لیے مہم چلائی، لیکن بتایا یہ جا رہا ہے کہ  وہ فرارہونے میں کامیاب  ہو گیا جبکہ  اس کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امرت پال سنگھ کے خلاف نفرت انگیز تقریر سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ جس کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ ادھر پنجاب میں اتوار یعنی آج دوپہر تک انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہے۔

ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے الزام میں پنجاب کے بنیاد پرست مبلغ امرت پال سنگھ اور ان کے حامیوں کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ہفتہ کو پنجاب پولیس نے ’وارث پنجاب دے ‘پرمکھ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا۔  خبروں کے مطابق پولیس نے امرت پال اور اس کے ساتھیوں کو گھیر لیا تھا اور  پولیس نے امرت پال کے کئی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

خبروں کے مطابق امرت پال کے قافلے کو پولیس نے جالندھر ضلع کے مہت پور گاؤں میں روکا۔ پولیس نے دو گاڑیوں کو پکڑ لیا، لیکن امرت پال سنگھ تیسری گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کے لیے پیچھا بھی کیا  لیکن خبر شائع ہونے تکاس کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

امرت پال اپنی مرسڈیز کار چھوڑ کر انڈر گراؤنڈ ہو گیا ۔ اس نے اپنی گاڑی بھی بدل لی ہے۔ پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔ امرت پال کو گرفتار کرنے کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور اس پر این ایس اے لگانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔  واضح رہے نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے آپریشن کے بعد بہت سے لوگوں نے برنالہ ضلع کے بھدود قصبے میں واقع برنالہ فرید کوٹ اسٹیٹ ہائی وے کو بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ امرت پال کو گرفتار نہ کیا جائے۔

ریاست کے محکمہ داخلہ نے کچھ لوگوں کی طرف سے تشدد بھڑکانے کے خدشے کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے ہمارے نوٹس میں لایا ہے کہ معاشرے کے کچھ طبقے تشدد کو ہوا دے کر، وسیع پیمانے پر تشدد پھیلا کر امن و امان کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، کیونکہ ان کا واحد مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا ہے۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ریاست میں اتوار کی دوپہر 12 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ محکمہ نے یہ حکم کچھ لوگوں کی طرف سے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر جاری کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments