نئی دہلی 26 جون 2023. مشہور سماجی اور فلاحی تنظیم انٹرنیشنل اویکننگ سینٹر، جو گزشتہ دو دہائیوں سے فلاحی کاموں میں سرگرم ہے، انہوں نے انسانیت کے کاموں میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ غریب مسلمانوں، یتیم ،بیواؤوں اور محتاج لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں’
انٹر نیشنل اویکننگ سینٹر کے صدر مجاز مونگیری نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر محتاج مسلمانوں کی مدد کریں مسلمانوں کو ان کی حیثیت کے مطابق مالی مدد فراہم کرنا چاہئے. اس سے کسی قوم کی زندہ ہونے اور اس کے فراخ دلی کا ثبوت ملتا ہے، تاہم، مجاز مونگیری نے ہندوستانی مسلمانوں سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر مذاہب کے غریب اور محتاج لوگوں کی مدد کرنے کی بھی درخواست کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے ذات و مذہب کو دیکھ کر مدد نہیں کرنا چاہئے، بلکہ انسانی تعلقات کے مد نظر تمام محتاجوں کی مدد کرنی چاہئے. مجاز مونگیری نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں میں، غریب، محتاج، یتیموں کی ایک بڑی تعداد کو ان کی تنظیم انٹرنیشنل ایویکننگ سینٹر کی طرف سے نہ صرف امداد فراہم کی گئی ہے بلکہ ان کی تنظیم کی جانب سے مفت کھانے کی اشیاء اور کپڑے بھی فراہم کی گئی ہیں.
مشہور دینی اسکالر اور مذہبی رہنمااور غریبوں کے مسیحا مفتی عبدالواحد قاسمی اور مفتی آصف اقبال قاسمی، سماجی تنظیم انٹرنیشنل اویکننگ سینٹر کے صدر مجاز مونگیری کی ستائش کرتے کہا کہ سال 2012 میں آسام میں فسادات ہوے تھے تب ان کی تنظیم کی طرف سے آسام کے مظلوم مسلمانوں کے لئے بڑے پیمانے پر راحت رسانی کے سامان پہنچاۓ گئے تھے۔ آسام فسادات سے متاثر سو بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داری مجاز مونگیری کی تنظیم نے لی تھی جسے بخوبی انجام بھی دیا گیا تھا ۔
مفتی عبدالواحد قاسمی اور آصف اقبال قاسمی نے ہندوستانی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹر نیشنل اویکننگ سینٹر کا ساتھ دیں اور اس میں شامل ہونے کے لئے بڑی تعداد میں شمولیت اختیار کریں تاکہ وہ مذکورہ تنظیم کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ محتاج لوگوں تک امداد پہنچا سکیں. انہوں نے کہا کہ تنظیم اس طرح کے پسماندہ اور غریب مدرسے میں بھی مدد کرتی ہے جہاں کوئی بھی نہیں پہنچ پاتے تنظیم کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں محتاج مدرسے بھی منسلک ہیں. تنظیم کے ذریعہ، پسماندہ، محتاج اور غریب مدرسے کے بچوں کو جدید تعلیم کے مفت میں انگریزی و ہندی کی کتابیں تقسیم کی جاتی رہی ہیں’.