ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے انڈرورلڈ ڈان عتیق احمد کے فرزند اسد کے انکاؤنٹر پر یوگی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکار عدالت کا کام کرے گی تو کیا پھر عدالت سرکار کا ترقیاتی کام کرے گی انہوں نے کہا کہ پولس کی مدد سے قتل کو انکاؤنٹر کا نام تودیا جاسکتاہے یہی آج کل عام ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں خوشی افسوس کی بات نہیں ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ جو بر سراقتدار ہو گا اپنے مقدما ت کو ازخود ختم کرے گا خود کورٹ بن کرلوگوں کا انکاؤنٹر میں ہلاک کرے گا خود عدالت خود منصف یہ جمہوری نظام نہیں بلکہ غنڈہ راج ہے جسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسد انکاؤنٹر میں مسلسل سوال کئے جارہے ہیں اس کی انکوائری بھی ضرور ی ہے سرکار نے اس انکاؤنٹر سے اپنی پیٹھ پھتپھتائی ہے لیکن اس انکاؤنٹر کی حقائق سامنے لانا بھی ضروری ہے کیا ان دونوں کو زندہ گرفتار نہیں کیاجاسکتا تھا یہ بھی سوال اب پیدا ہو رہا ہے ۔