منگل پربھات لوڈھا کے خلاف مراعات شکنی نوٹس پیش کرنے کا مطالبہ, ایوان میں ہنگامہ آرائی, معافی مانگو معافی مانگو کا نعرہ بلند, ایوان کو گمراہ کر نے کا وزیر موصوف پر الزام
ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مراعات شکنی نوٹس پر سوال طلب کرتے ہوئے کہا کہ لوجہاد پرجو مراعات شکنی نوٹس پیش کی گئی ہے اسے ایوان میں پیش کیوں نہیں کیا گیا یوم اطفال و خواتین وزارت نے مبینہ لوجہاد پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی وزیر نگراں وزیر منگل پربھات لوڈھا نے ایک لاکھ لوجہاد کے کیس بتا کر ایوان کو گمراہ کیا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے اس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی اور بی جے پی لیڈر اتل بھاتکھلکر نے اعتراض درج کروایا اور اعظمی اس قسم کے موضوعات اکثر اٹھاتے ہیں جس پر اعظمی نے بھی برہمی کا اظہار کیا حکمراں محاذ کے اراکین نے ابوعاصم اعظمی کو ایوان میں شور شرابہ کر کے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی لیکن ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے کھڑے ہوکر بیباکی کے ساتھ انہیں جواب دیا۔ اعظمی نے کہا کہ منگل پربھات لوڈھا نے جو بدگمانی پیدا کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اس کے ساتھ ہی مراعات شکنی کا نوٹس پیش کیا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ وزیر کو اس معاملے میں ایوان سے معافی طلب کر نی چاہئے کیونکہ جو اعدادوشمار پیش کئے گئے ہیں وہ گمراہ کن اور غلط ہے۔
شور شرابہ کے دوران رئیس شیخ نے معافی مانگو معافی مانگو کا نعرہ بلند کیا ابوعاصم اعظمی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ریاست کے حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے بعدجو بلا اجازت مورچہ نکالا گیا اس میں اشتعال انگیزیاں کی گئی ہندو سرکل سماج کے مورچہ میں اشتعال انگیزیاں جاری ہیں اس پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد میں چوان نامی رکن نے بی بی کے مقبرے کی توہین کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے نیچے ہندو دیوی دیوتاؤں کی مندر ہے اس کے ساتھ ہی اورنگ زیب رحمتہ اللہ علیہ کی مزار پر پیشاب کرنے تک کا متنازع اور اشتعال انگیزبیان جاری کیا ہے اس سے فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ ہے اس پر کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہے اور ایسے میں سرکار کو اس پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد کی آڑ میں فرقہ پرست ریاست میں بدامنی پیداکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔