Homeउर्दूبہار بی جے پی میں بڑا رد و بدل، ایک ساتھ 45...

بہار بی جے پی میں بڑا رد و بدل، ایک ساتھ 45 ضلعی صدور بدلے گئے، آئندہ لوک سبھا و اسمبلی انتخابات پیش نظر!

بہار بی جے پی میں ہولی کے ٹھیک بعد بڑے پیمانے پر تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پارٹی نے 45 ضلعی صدور کو بدل دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں آنے والے نتائج اور موجودہ اتحادی حکومت سے بی جے پی ڈری ہوئی ہے؟ آخر کیوں پارٹی نے ایک ساتھ 45 ضلعی صدور کو بدل دیا! ظاہر ہے 2024 کا آئندہ لوک سبھا انتخاب اور 2025 کا بہار اسمبلی انتخاب انہی ضلعی صدور کی قیادت میں لڑا جانا ہے۔نئے ضلعی صدور کے ناموں کی فہرست پر نظر ڈالیں تو یہ صاف ہو جاتا ہے کہ اس میں سماج کے سبھی طبقات کو نمائندگی دینے کی پارٹی نے پوری کوشش کی ہے۔ ان میں اعلیٰ ذات سے لے کر پسماندہ اور یہاں تک کہ انتہائی پسماندہ ذات سے آنے والے لوگوں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔بہار بی جے پی صدر کے ذریعہ ضلعی صدور کی فہرست جاری کرنے کے بعد پارٹی میں سرگرمی بڑھ گئی ہے۔ پارٹی کے کچھ لیڈران میں مایوسی ہے تو کچھ اس نئی فہرست سے متفق بھی نظر آ رہے ہیں۔ نئے ضلعی صدور، انتخابات میں پارٹی کے لیے کتنے فائدہ مند ثابت ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ لیکن جو اہم سوال ہے وہ یہ ہے کہ آخر ایک ساتھ 45 ضلعی صدور کو کیوں بدل دیا گیا، کیا پارٹی کو ان کی قیادت میں انتخابات میں جیت کا بھروسہ نہیں تھا؟

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments