Homeउर्दूوزیر اعلیٰ نے گنے اور شوگر مل کمیٹیوں کے فارم مشینری بینکوں...

وزیر اعلیٰ نے گنے اور شوگر مل کمیٹیوں کے فارم مشینری بینکوں کے لیے 77 ٹریکٹروں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے ملک کے وزیر اعظم بننے کے بعد کسان حکومت کے ایجنڈے کا حصہ بن گئے ہیں اور کسانوں کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ایمانداری سے ملا ہے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ، پردھان منتری کسان بیمہ یوجنا، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا، زرعی لاگت کا ڈیڑھ گنا کم از کم سہارا قیمت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا فائدہ بھی فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ وزیر اعظم کسان سمان ندھی کا فائدہ سبھی کسانوں کودینے کا کام کیا ہے۔اتر پردیش کے 02 کروڑ 60 لاکھ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 51 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم دستیاب کرائی گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ریاست کی کوآپریٹو گنا اور شوگر مل کمیٹیوں میں قائم فارم مشینری بینکوں کے لیے 77 ٹریکٹروں کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کرنے کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کی کوئی ذات، عقیدہ یا مذہب نہیں ہوتا۔ کسان اپنی پیداوار کی بروقت بیج، کھاد، پانی، ٹیکنالوجی اور مناسب قیمت چاہتے ہیں۔ سال 2017 سے پہلے ریاست کے کسانوں کو پانی اور بجلی کی سہولت نہیں ملتی تھی۔ آبپاشی ایک بنیادی سہولت ہے، اس کے باوجود آبپاشی کے کئی منصوبے دہائیوں سے زیر التوا تھے۔ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے بروقت نفاذ کے نتیجے میں، ہماری حکومت نے ریاست میں تقریباً 22 لاکھ ہیکٹر اراضی پر آبپاشی کی اضافی سہولیات فراہم کی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا کے نفاذ کے بعد، ان داتا کسان فی ہیکٹر اضافی 10 ٹن گنا پیدا کرنے میں کامیاب ہو ئے ہیں۔ ریاست میں 08 لاکھ ہیکٹر اضافی زمین پر گنے کی کاشت کا دائرہ بڑھ گیا ہے۔ ریاست میں بند شوگر ملیں شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب کورونا کے دور میں ملک اور دنیا کی شوگر ملیں بند تھیں، اس وقت ریاست میں 119 شوگر ملیں چل رہی تھیں۔ کسانوں اور صنعت کے درمیان بہتر رابطے کی وجہ سے شوگر ملوں میں بحران کے وقت ایک دوسرے کی مدد سے گنے کی پیرائی کی جاتی تھی اور گنے کی قیمت بھی ادا کی گئی۔ حکومت نے کہا کہ جب تک کسان کے کھیت میں گنا ہے شوگر ملیں چلیں گی۔ شوگر مل مالکان نے اس کام میں بھرپور تعاون کیا۔ کورونا کے دوران سپلائی چین میں خلل پڑنے کا خطرہ تھا۔ شوگر کین ڈپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب سنجے آر بھوس ریڈی نے سپلائی چین کو روکنے کی اجازت نہیں دی، جہاں ضرورت تھی، دستیاب کرائی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گنا کسانوں کی کوششوں کی وجہ سے اتر پردیش ملک میں ایتھنول سب سے زیادہ پیدا کرنے والی ریاست ہے ۔ اس کا مستقبل بہت روشن ہے۔ ایتھنول ڈیزل اور پٹرول میں استعمال ہو رہا ہے۔ ہمارے گنے کے کاشتکار اس کے ذریعے گرین اینرجی فراہم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ اب ہمارے ملک کا پیسہ پٹرو ڈالر کی صورت میں باہر نہیں جائے گا۔ آج ریاست ملک میںشکر اور گنے کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے۔ آج شوگر کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کو اچھے معیار کے بیج دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے. آج کسان روایتی کاشتکاری سے مشینی کھیتی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس کے نتائج بھی سب دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ کاشتکاری آمدنی میں کئی گنا اضافے کا ذریعہ ہے۔ اس سمت میں ایف پی او تشکیل دی گئی ہے۔ گنے کے ساتھ اضافی فصلوں کی کھیتی کئی گنا آمدنی بڑھانے کا ذریعہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محکمہ گنا ترقیات نے بہت سی اصلاحات کی ہیں۔ ہمیں کسانوں اور صنعتوں کے فائدے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں۔ آج شوگر ملیں ایک کمپلیکس میں تبدیل ہو چکی ہیں، لاکھوں ٹن گنے کی پیرائی کی جا رہی ہے۔ ان میں بجلی اور ایتھنول تیار کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چینی صنعت اتر پردیش کی سب سے پرانی صنعت ہے اور ہم مل کر اسے مضبوطی سے آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔ ریاست کی شوگر ملوں کا 120 سال کا شاندار سفر گنے کے کاشتکاروں کی کوششوں اور تعاون کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں انہیں حال ہی میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کا موقع ملا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن کوآپریٹو کمیٹیوں کو آج 77 ٹریکٹر دستیاب کرائے جا رہے ہیں، وہ حکومت کی منشا کے مطابق ریاست کے گنا پیدا کرنے والے کسانوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا کام کریں گی۔ ہولی کے موقع پر کسانوں کو یہ تحفہ ملنے سے ان کی خوشی کئی گنا بڑھ جائے گی۔ فارم مشینری بینک کی کچھ مشینری کھیت کی زرخیزی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اس کے ذریعے کھاد کی ایک قسم فارم کو دستیاب ہوگی۔ اس سمت میں ایک اچھی کوشش شروع ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کے سبھی کسانوں اور عوام کو ہولی کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیر شوگر انڈسٹری اورگنا ترقیات جناب لکشمی نارائن چودھری، شوگر انڈسٹری اور گنا ترقیات کے وزیر مملکت جناب سنجے سنگھ گنگوار، چیف سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، کمشنرزرعی پیداوار جناب منوج کمار سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری شکر صنعت اور گنا ترقیات جناب سنجے آر بھوس ریڈی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی، پرنسپل سکریٹری، وزیر اعلیٰ ،داخلہ اور اطلاعات جناب سنجے پرساد، ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششر موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments