تعلیم ایسا زیور ہے جس کی چمک ختم نہیں ہوتی : محمد رفیع
مظفر پور، 2/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) مشہری بلاک کے چک الہ داد واقع ہومی چلڈرن اسکول میں آج سالانہ امتحان کا رزلٹ شائع کیا۔ اسکول کے بچوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ اسکول ڈائریکٹر محمد رفیع اور پرنسپل محمد شاہ نواز نے کامیاب ہوئے بچوں کے درمیان سرٹیفکیٹ اور میڈل تقسیم کر ان کا حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر اسکول کی ٹیچر رخسار پروین، تارہ خاتون اور شالنی کماری بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹر جناب محمد رفیع کہا کہ تعلیم کو لے کر عام عوام میں بیداری پیدا ہوئی ہے جس غریب گھر کا بچہ بھی بہتر صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ آج رکشا ، ٹھیلا چلانے والے اور سبزی بیچنے والوں کا بچہ نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ ہمارے سبھی بچوں میں صلاحیت بے مثال ہے، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے حوصلوں اور جزبات کا احترام کریں اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ جناب رفیع نے مزید کہا کہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جس کی چمک ختم نہیں ہوتی۔ کامیاب بچوں میں محمد عدنان احمد 94.6%، نور صاحبہ پروین 93.4%, عبدالملک 91.33%، محمد ارشد عالم 97.66%, ادیبہ ترنم 95.66%, ہیرت فردوش 93.66%, مہجبیں فاطمہ 93%, محمد الفاظ 91.33%, محمد فیضان 98%، جگیانشو کمار 93.6%, افسانہ خاتون ، رافیہ ناز 80.88%, ہکیما کوثر 98%, آئرہ احتشام 95.33%, ساکچھی کماری 92.8% اور آدرش کمار 91.2% نمبر کے ساتھ اسکول، اسکول کے اساتذہ اور اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ رزلٹ شائع ہونے پر بڑی تعداد میں بچوں کے والدین موجود تھے۔