Homeउर्दूوزیر اعلیٰ نے شاہجہاں پور ضلع میں گرا ندی میں حادثے میں...

وزیر اعلیٰ نے شاہجہاں پور ضلع میں گرا ندی میں حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

 لکھنؤ: 15 اپریل 2023
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع شاہجہاں پور میں گرا ندی میں ہونے والے حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 02 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو فی کس 50 ہزار روپے کی فوری مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو حادثے میں زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان کی ہدایات کے مطابق ضلع انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی خواہش کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments