Homeउर्दूوزیر تعلیم کے ذریعہ حکومت کو گھیرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں...

وزیر تعلیم کے ذریعہ حکومت کو گھیرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی : محمد رفیع

مظفر پور، 9/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کو مرکزی حکومت کے اشارہ پر بدنام کرنے کے مسلسل کوشش کی جا رہی ہے یہ فعل قابل مزمت ہے۔ یہ باتیں قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہی۔ انہوں نے پروفیسر چندرشیکھر کے ذریعہ دو جگہ سے تنخواہ اٹھانے یا کالج میں بغیر کلاس لئے تنخواہ لینے کے مدے پر نامہ نگاروں سے ایک گفتگو میں کہا کہ ایک سازش کے تحت عظیم اتحاد کے رہنما وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کی مقبولیت سے گھبڑا کر مخالفین اناپ شناپ بول رہے ہیں۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ اسمبلی سے تنخواہ اٹھائیں یا کالج سے۔ مگر یہ کہنا کہ دونوں جگہ سے انہوں نے تنخواہ اٹھائی ہیں یہ بے جا بات ہے۔ اس طرح سے وزیر کو بدعنوان بتا کر حکومت کو گھیرنے کی حزب اختلاف کی سازش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔ جناب محمد رفیع نے کہا کہ یہ بالکل جائز ہے کہ وہ کہیں ایک جگہ سے تنخواہ اٹھائے، ایک ممبر اسمبلی کو کالج میں کلاس کرنا لازمی نہیں ہے لیکن تنخواہ اٹھانا دستور کے مطابق درست ہے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments