Homeउर्दूجد یو رہنما عارف الرحمن عرف سبن نے کیا پر لطف دعوت...

جد یو رہنما عارف الرحمن عرف سبن نے کیا پر لطف دعوت افطار کا اہتمام 

مظفر پور، 14/ اپریل (وجاہت، بشارت رفیع) مدرسہ محبوبیہ اسلامیہ، چین پور باجد پنچایت ، کڈھنی ، مظفر پور میں پنچایت کے سابق مکھیا و جد یو رہنما عارف الرحمن عرف سبن نے ایک پرلطف دعوت افطار کا اہتمام کیا جس میں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری نے بھی شرکت کی۔ دعوت افطار اور بعد نماز مغرب جناب سبن نے دعوت افطار کے متعلق کہا کہ میں اپنے والد سابق امیدوار کڈھنی اسمبلی حلقہ مرحوم الحاج مطیع الرحمن کی روایت کو زندہ کیا ہے۔ میرے والد تاحیات ہر سال علاقے کے لوگوں کو دعوت افطار میں بلاتے اور ملک کے امن و امان کے لئے دعا کرتے۔ دعوت افطار کے اس موقع پر جناب سبن نے چیئرمین مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری کا اس بات کے لئے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ضلع تعلیمی افسر مظفر پور رہتے مرحوم مطیع الرحمن اردو پرائمری اسکول جنوب چین پور مسلم ٹولہ کے وجود کو اپنے رکس پر بچایا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل وجئے و معاون ٹیچر وقار عالم نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر والہانہ استقبال کیا۔ افطار میں مولانا عبدالقدیر، مولانا حشمت، محمد شکیل عرف منا، سابق ضلع پارشد و موجودہ مکھیا احتشام احمد قادری عرف پنکو بابو، جد یو کے بلاک نائب صدر ابرارالحسن عرف لال بابو، مدرسہ ہٰذا کے متولی عطا الرحمن، سابق سرپنچ ابوذر، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی مجلس عاملہ کے رکن وقار عالم ، سکندر علی جعفری، محمد اسلام عرف منا، محمد غفران، صحافی و پیکس صدر افتخار احمد، محمد مظفر، محمد سہیل، محمد افروز،  محمد فاروق ، نواز عالم،  وجئے کمار، محمد عارف وغیرہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار کے بعد روزہ داروں نے ملک میں خصوصاً بہار میں امن و امان و چین و سکون کے لئے مانگی دعائیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments