Homeउर्दूکولڈ اسٹوریج حادثہ پر دھرمیندر یادو نے حکومت کے رویہ کی شدید...

کولڈ اسٹوریج حادثہ پر دھرمیندر یادو نے حکومت کے رویہ کی شدید مزمت کی

بدایوں، 17/ مارچ (ہماری آواز نیوز) سماج وادی پارٹی کے لیڈر مسٹر دھرمیندر یادو نے کہا کہ بدایوں سنبھل سرحد پر واقع اے آر کولڈ اسٹوریج میں کل کا حادثہ انتہائی دردناک ہے، اب تک چودہ لوگوں کی موت اور دس لوگوں کے شدید زخمی ہونے کی خبر آئی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سماجوادی پارٹی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ان کو اس بڑا حادثہ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر اعتراض سرٹیفکیٹ کے غیر قانونی طریقہ سے اتنے بڑے کولڈ اسٹوریج کو بغیر اجازت کے کیسے چلایا جا رہا تھا، ذمہ دار افسران کس کے کہنے پر اسے غیر قانونی طور پر چلوا رہے تھے، شرمناک بات یہ ہے کہ بی جے پی حکومت کے وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ کولڈ اسٹوریج میں غیر قانونی طریقہ سے ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ افسوس کہ ابھی تک کسی اعلیٰ افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کا اعلان کر کے اپنی ذمہ داری پوری کر لی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پڑوس کے ضلع میں موجود تھے اور اہل خانہ سے ملاقات کرنا بھی گوارہ نہ کیا۔ سماجوادی پارٹی اس کی شدید مزمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو بیس لاکھ روپئے اور زخمیوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے کا معاوضہ جلد از جلد فراہم کرے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments