Homeउर्दूفرید آباد: دیوار میں دفن تھے 3 کروڑ روپے، جی ایس ٹی...

فرید آباد: دیوار میں دفن تھے 3 کروڑ روپے، جی ایس ٹی محکمہ کی چھاپہ ماری میں حیرت انگیز انکشاف

ہریانہ کے فرید آباد سے ایک انتہائی حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے ایک بزنس مین کے گھر پر چھاپہ ماری۔ اس دوران اس کے گھر سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کیے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ بزنس مین نے یہ روپے دیواروں کے اندر چھپا رکھا تھامیڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ فرید آباد کے سیکٹر 9 کا ہے۔ جمعرات کی دیر شب جی ایس ٹی کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر پر چھاپہ ماری کی اور کسی طرح انھیں دیوار میں پیسہ چھپے ہونے کی جانکاری ملی۔ جب انھوں نے دیوار کو توڑا تو نقدی کا انبار دکھائی دیا۔ بزنس مین کے گھر سے تقریباً تین کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے جسے چھاپہ ماری کرنے والی ٹیم نے انکم ٹیکس کی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔ بزنس مین پر الزام ہے کہ وہ ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کیے بغیر ہی وہ کئی کمپنیاں چلا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بزنس مین کے پاس 6 فیکٹریاں ہیں اور اس کے باوجود انکم ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرتے ہوئے ٹیکس کی چوری کر رہا تھا۔اب انکم ٹیکس کی ٹیم اس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق جی ایس ٹی محکمہ کی ٹیم نے بزنس مین کے گھر کی دیوار کو توڑ کر جب بڑی تعداد میں نقدی برآمد کی تو اس کو گننے کے لیے مشینیں منگوائی گئیں۔ اس کے بعد آگے کی کارروائی کرتے ہوئے نقد کو انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments