مدھوبنی۔ پریس ریلیز۔ جھنجھارپور ریام باشندہ و مدرسہ محمدیہ ریام کے سکریٹری الحاج محمد قطب الدین طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ مرحوم کافی دنوں سے بیمار تھے بستر پکڑے ہوئے تھے۔ مرحوم کا پٹنہ سے لیکر دربھنگہ مدھوبنی کے کئی ڈاکٹروں سے علاج چل رہا تھا۔ لیکن رب کی مرضی کے آگے کسی کی نہیں چلی ہے۔ اللہ نے مرحوم کو اتوار کو اپنے پاس بلا لیا۔ کل ان کو اپنے گاؤں کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ انا للہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم نیک دل انسان تھے اور دوسروں کے خوب کام آتے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کے انتقال سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ مرحوم صوم صلوٰۃ کے بھی پابند تھے۔ مرحوم اپنے پیچھے بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم کے جنازے کی نماز ریام جامع مسجد کے امام نے پڑھائی۔ اللہ پاک مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا کرے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ مرحوم کے جنازے میں آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم، مدرسہ بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین مولانا اعجاز احمد، ماسٹر محمد اشرف، ظفرعالم ہیرا بابو، لعل بابو، راجا بابو، ظفیر احمد، اسرارالحق مکھیا جی، ثاقب ظفر گولڈن، منا بابو، چھوٹو بابو، گلاب بابو، محمد جوہی، عبدالمغنی، محمد بھولا، دربھنگی صاحب، محمد ربانی، محمد جیلانی، ابرار احمد سمیت علاقے اور رشتہ داری کے ہزاروں افراد شامل ہوئے اور سبھوں نے اشکبار آنکھوں کے بیچ الحاج محمد قطب الدین صاحب کو اللہ کے سپرد کیا۔