Homeउर्दूہندوستانی پرچار سبھا کی اردو خطاطی کلاس میں کامیاب طلبہ کو اسناد...

ہندوستانی پرچار سبھا کی اردو خطاطی کلاس میں کامیاب طلبہ کو اسناد تقسیم کی گئیں

ہندوستانی پرچار سبھا کے زیر اہتمام آن لان کلاس میں اردو خطاطی سکھائی جاتی ہے۔ اس کورس کو سیکھنے کے لئے پورے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے طلبہ بھی دلچسپی سے اس کورس کو سیکھ رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ہندوستانی پرچار سبھا میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں خطاطی کے امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کو ہندوستانی پرچار سبھا کے ڈائرکٹر سنجیو نگم نے سرٹیفکٹس تقسیم کئے۔ اس تقریب میں خطاطی کے استاد اسلم کرتپوری ،راکیش کمار ترپاٹھی اور ناھیدہ خان کے علاوہ اسناد حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔.

 طلبہ کے جوش وجذبہ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی پرچار سبھا نے امسال خطاطی کا ایڈوانس ڈپلومہ کورس سکھانے کے لئےبھی منظوری دیدی ہے تاکہ خطاطی کے فن کو ترقی کی اونچی منزلوں تک پہنچایا جاسکے اور خطاطی سے دلچسپی رکھںنے والے طلبہ اور خاص طور پر اساتذہ اپنی اردو تحریر کو خوبصوت بنا سکیں۔ اگلے تعلیمی سال میں ہندوستانی پرچار سبھا کے زیر اہتمام خطاطی کی دو آ ن لائن کلاسیں جن میں ایک بیسک خطاطی سرٹیفکیٹس کورس اور دوسری ایڈوانس خطاطی ڈپلوما کورس جاری ہوں گی۔ اردو کے اساتذہ اور طلبہ جو اپنی اردو تحریر کو خوبصورت بنانا چاہتے ہوں وہ ان کلاسس میں داخلہ لیکرفائدہ اٹھا سکتے ہیں اور خطاطی سیکھ کر اپنے آپ کو انٹر نیشنل لیول پر ایک خطاط کی حیثیت سے پیش کرسکتے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments