Homeउर्दूایلون مسک کے اعلان پر عمل درآمد، آج سے ہٹا دئے جائیں...

ایلون مسک کے اعلان پر عمل درآمد، آج سے ہٹا دئے جائیں گے بلیو ٹِک، ہندوستانی صارفین کو ادا کرنی ہوگی رقم

نئی دہلی: ایلون مسک پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹِک یعنی کھاتوں کی تصدیق کی علامت اب مفت میں فراہم نہیں ہوگی اور اس کے لیے رقم ادا کرنی ہوگی۔ ایلون مسک کے مطابق 20 اپریل سے ایسے تمام صارفین کے کھاتوں سے بلیو ٹک کو ہٹا دیا جائے گا، جنہوں نے رقم ادا نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک فراہم کرنے کا سلسلہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم یہ بلیو ٹک تمام صارفین کو نہیں دیا جاتا تھا۔ یہ صرف مشہور ہستیوں مثلا لیڈران، فلم ستاروں، صحافیوں، انفلوایسر وغیرہ کو ہی دیا جاتا تھا۔ ان کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کے بعد بلیو ٹک مفت میں فعال کر دیا جاتا تھا۔ تاہم ایلون مسک نے ٹوئٹ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سے کئی تبدیلیاں کی ہیں، بلیو ٹک کے لیے چارج لینا بھی ان میں سے ایک ہے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ سال 44 ارب ڈال میں خریدا تھا، جس کے بعد بعد سے وہ اس میں لگاتار تبدیلیاں کر رہے ہیں۔ سب سے پہلے ٹوئٹر کے ملازمان کو برطرف کیا گیا۔ اس کے بعد بلیو ٹک کے لیے رقم حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بلیو ٹک پر رقم حاصل کرنے کا سلسلہ امریکہ اور دیگر ممالک میں پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جبکہ ہندوستان میں اسے اب نافذ کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں ٹوئٹر بلیو کے لیے موبائل صارف کو 900 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ ویب سائٹ کے لیے 650 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یہی چارج امریکہ کے لیے موبائل کے لیے 11 ڈالر ماہانہ اور ویب سائٹ صارف کے لیے 8 ڈالر ماہانہ ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments