Homeउर्दूہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر چیتا اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار،...

ہندوستانی فوج کا ہیلی کاپٹر چیتا اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار، پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع

ہندوستانی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ اروناچل پردیش میں حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثہ منڈلا پہاڑی علاقہ کے پاس ہوا ہے اور پائلٹوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ گواہاٹی کے پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بومڈیلا کے پاس ایک آپریشنل چیتا ہیلی کاپٹر کا رابطہ آج صبح تقریباً 9.15 بجے اے ٹی سی سے ٹوٹنے کی خبر ملی تھی۔

 have lost contact with the ATC at around 09:15am today. It is reported to have crashed near Mandala, West of Bomdila. Search parties have been launched: Lt Col… https://t.co/DZmOie1Yon— ANI (@ANI) March 16, 2023

یہ بھی پڑھیں : بجٹ اجلاس کے چوتھے دن بھی ہنگامہ آرائی، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

ہیلی کاپٹر میں کتنے لوگ سوار تھے، اس سلسلے میں ابھی کچھ بھی حتمی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ سوار تھے اور دونوں میں سے کسی کا بھی پتہ اب تک نہیں چل سکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے اروناچل پردیش کے بومڈیلا کے پاس سے آپریشنل پرواز بھری تھی اور اس کے کچھ دیر بعد ہی اے ٹی سی سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ بعد میں اس کے بومڈیلا کے مغرب میں منڈلا ہلز کے پاس حادثہ کا شکار ہونے کی خبر ملی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments