نئی دہلی 14مارچ (پریس ریلیز)انڈین یونین مسلم لیگ کی 75ویں پلیٹینیم جبلی کا سہ روزہ آغاز ہو چکا ہے ۔جس کا افتتاح تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کیا ۔اس موقع پر 75جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور پارٹی نے ان سب کی گزر بسر کیلئے روز مرہ کا سامان فراہم کیا۔اس موقع پر پارٹی کی اعلی قیادت سمیت ملک بھر کے ذمہ داروں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔جس میںممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر،ایم پی،عبدالصمد صمدانی ،ایم پی ،رب نواز غنی،ایم ایل اے پی کے کنہالی کٹی ،محمد ابو بکر ،دہلی کے ریاستی صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،ریاستی سکریٹری شیخ فیصل حسن ،قومی جنرل سکریٹری خرم انیس عمر موجود تھے۔اس کی پہلی کانفرنس سے پارٹی صدر پروفیسر کے محمدقادر محی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک تقسیم ہو چکا تھا اور پارٹی کی اعلی قیادت ہجرت کر چکے تھے ،مسلمان سیاسی اعتبار سے بے یارو مددگار ہوچکا تھا دور دور تک منزل دیکھائی نہیں دے رہی تھی ،اپنے کو بے سہارا محسوس کررہے تھے اور بس ایک ہی التجا تھی کہ مجھے ہندوستان میں جینے دیا جائے۔اس وقت قائد ملت محمد اسماعیل صاحب نے مسلمانوں کی قیادت کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے امید کی ایک کرن بن کر ابھرے اور مسلمانوں کو حوصلہ دیا کہ گھبرائونہیں ہم ہندوستانی ہیں ۔اس ملک میں جتنا اوروں کا حق ہے اتنا ہی ہمارا بھی حق ہے۔ہم سیاسی اعتبار سے یتیم نہیں ہوئے ہیں بلکہ ہم اور طاقتور بن کر اس ملک کیلئے اپنی خدمات پیش کریں گے ،ہم برابر کے حصہ دار ہیں اور ہماری طاقت ابھی بھی وہی ہے ۔اس موقع پر پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری خرم انیس عمر نے کہا کہ ’’قوموں کی مستقبل کا فیصلہ سیاسی پارٹیاں کرتی ہیں اور وہی یہ طے کرتی ہیں کہ کس قوم کو ترقی دینا ہے اور کس قوم کو تنزلی سے دوچار کرنا ہے۔کوئی لیڈر اگر اقلتیوں کے کچھ کرنا چاہتا ہے تو اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے ۔لیکن ہمیں حالات سے گھبرانا نہیں ہے ہماری قوم کا مستقبل طے کرنے والے خود تاریخ کا بدترین حصہ بن جائیں گے ۔ہم مسلم قوم ہیں اور جب تک ہماری رگوں میں ایمان کی حرارت موجود ہے ہمیں کوئی تنزلی کا شکار نہیں بنا سکتا ہے ۔کیونکہ اللہ تعالی نے یہ وعدہ کیا ہے کہ ’’تم ہی سر بلند ہوگے اگر تم مومن ہو‘‘انڈین یونین مسلم لیگ مسلمانوں کی ایک آواز بن کر ابھری ہے تاریکی میں روشنی بن کر ابھری ہے اور جہاں جہاں عوام نے اس پارٹی کا ساتھ دیا ہے وہاں وہاں پارٹی نے ہر قوم کے لئے بلا تفریق مذہب و ملت فلاحی اور رفاہی کام کئے ہیں۔پارٹی نے سب سے زیادہ تعلیم پر توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کیرل جیسی ریاست میں تعلیم کا تناسب سے زیادہ ہے۔
دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ
9312222622