جامعۃ سیدہ خدیجة الکبری للبنات ملکانہ میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب سے مؤقر علماء کا بصیرت افروز خطاب

0
242

عزیزہ سمیہ شاہد نے بہت کم وقت میں تکمیل حفظ قرآن کا شرف حاصل کر کے ادارہ کا نام روشن کیا:

مظفرپور(نماٸندہ)آج جامعہ سیدہ خدیجة الکبری للبنات ملکانہ میگھون مدھوبنی میں علاقاٸی و مقامی علماء کی موجودگی میں تکمیل حفظ قرآن کی ایک دعاٸیہ مجلس منعقد ہوٸی۔اس موقع پر جامعہ کی طالبات نے خوبصورت پروگرام پیش کیا جس میں مختلف عناوین پر تقاریر پیش کیں اس موقع پر جامعہ سیدہ خدیجة الکبری کے ناظم و بانی مولانا محمد علی قاسمی نے نظامت کے فراٸض کو بڑے خوبصورت انداز میں انجام دیا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوٸے مجلس کے مہمان خصوصی مولانا حسن الرحمن ندوی ناظم جامعہ غفرانیہ بسیٹھا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوٸے کہا کہ جامعہ کے ناظم مولانا محمد علی کی جد و جہد سے یہ مدرسہ بہت کم وقت میں بہت زیادہ ترقی کیا ہے جس کے لٸے مولانا موصوف بہت زیادہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے حفظ قرآن پاک کا شرف کرنے والی عزیزہ سمیہ شاہد سنہولی کے والد ماجد محمد شاہد کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے تکمیل حفظ قرآن میں شامل تمام طالبہ کو پوری محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرنے اور مسابقاتی دور میں آگے بڑھ کر انعام اپنے نام کرنے کا اہم پیغام دیا۔دعاٸیہ نشست کی صدارت فرما رہے مشہور عالم دین مولانا شوکت قاسمی سابق استاذ حدیث جامعہ اسلامیہ قاسمیہ دارالعلوم بالاساتھ سیتامرھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حافظ قرآن کا رشتہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتا ہے۔نسبت کی وجہ سے شی کی عظمت بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حفظ قرآن کا شرف حاصل کرنے والی سمیہ شاہد کل قیامت میں لاٸن میں ہوگی جس کی قیادت اماں عاٸشہ رضی اللہ عنہا۔اور اماں حفصہ رضی اللہ عنہا فرما رہی ہونگی اور دور ہی سے لوگ حفظ قرآن کی برکت سے پہچان لینگے۔انہوں نے اس موقع پر مولانا محمد علی قاسمی جامعہ کے معلم و معلمات مخلصین و معاونین کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر مفتی مہتاب قاسمی ناظم دارالعلوم حمیرا للبنات آواپور نے بھی خطاب کیا۔قاری مبین الرحمن رانی پور نے رسالت ماب میں نعت پاک کا گلدستہ پیش کیا۔جسے سامعین نے خوب سراہا۔اس موقع مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عنایت اللہ ندوی ڈاٸریکٹر عربک اینگلو اسکول میگھون مدھوبنی۔مولانا عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور جبکہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جامعہ ھذا کے استاذ قاری ریاض ثاقب۔مولانا غفران نے اہم رول ادا کیا صدر محترم کی دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here