Homeउर्दूکرناٹک نے ثابت کر دیا کہ گمراہ کرنے کی سیاست نہیں چلے...

کرناٹک نے ثابت کر دیا کہ گمراہ کرنے کی سیاست نہیں چلے گی: پرینکا گاندھی

شملہ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہماچل کے بعد کرناٹک نے ثابت کر دیا ہے کہ گمراہ کرنے کی سیاست نہیں چلے گی۔ کرناٹک کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ہفتہ کے روز یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ کرناٹک کے عوام نے اپنی توجہ مقامی مسائل پر مرکوز رکھی اور بدعنوان حکومت کو بے دخل کرنے کا عزم کیا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ یہ انتخاب کانگریس کے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں لڑا گیا تھا۔ کرناٹک میں عوام نے کانگریس کو اکثریت سے فتح دلائی۔

شام چار بجے کے بعد یہ اطلاع سامنے آئی کہ پرینکا گاندھی کانگریس دفتر پہنچ کر کانگریس کی جیت میں شامل ہو سکتی ہیں۔ شام چھ بجے کے بعد پرینکا گاندھی مال روڈ پر واقع انڈین کافی ہاؤس پہنچیں۔ اس سے قبل انہیں مال روڈ پر موجود لوگوں سے بات کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی صبح بھی ہنومان جی کے قدیم جاکھو مندر پہنچی تھیں۔ مندر میں بھی پرینکا گاندھی نے مداحوں کے سیلفی لینے سے انکار نہیں کیا۔

انتخابی نتائج کے بعد پرینکا گاندھی راجیو بھون پہنچی اور میڈیا سے بات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور سینئر کابینہ وزراء ہرش وردھن چوہان اور وکرمادتیہ سنگھ کے علاوہ کانگریس کی ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ بھی نظر آئیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments