Homeउर्दूمدرسہہ دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم میں ہوا جلسہ دستار بندی

مدرسہہ دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم میں ہوا جلسہ دستار بندی

فارغین کے درمیان چیئرمین مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ عبدالسلام انصاری نے سند کیا تقسیم

اب مدارس کے بچوں کو پرائویٹ اسکولوں سے بہتر تعلیم دینے کی ہو رہی ہے تیاری : عبدالسلام انصاری 

مظفر پور، 6/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) ہمارے لئے یہ باعث فخر ہے کہ چیئرمین کی حیثیت سے آج پہلی بار میرا قدم پہلی مرتبہ کسی مدرسہ میں گیا ہے تو وہ ہے آپ کا دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم، مہرتھا کانٹی مظفر پور۔ یہ باتیں نو نامزد چیئرمین مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری نے مدرسہ کے بچوں، اساتذہ و عوام سے جلسہ دستار بندی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ آج وہ مدرسہ کے سالانہ جلسہ دستاربندی میں شرکت کرنے پہنچے تھے جہاں ان کا شاندار استقبال ہوا۔ اس موقع پر جناب چیئرمین نے اپنے مبارک ہاتھوں سے فارغین و حفاظ کرام کو  سند اور کتاب سے نوازا۔ موجود ہجوم سے چیئرمین موصوف نے کہا ہماری دعا ہے کہ آپ تعلیم حاصل کر ملک میں قوم کا پرچم بلند کریں۔ آپ کو بہتر تعلیم کے لئے ہم بہت جلد مدارس کے معلم کو ٹریننگ دینے کا روٹین بنانے جا رہا ہوں۔ اب سرکاری مدارس کے بچوں کو ٹرینڈ ٹیچر نئے نئے طریقے سے کھیل کھیل میں پڑھائیں گے۔ بہت جلد ہم مدارس میں سائنس ٹیچر بھی بحال کریں گے تاکہ بچوں کو دینی و عصری تعلیم حاصل ہو سکے۔ انہوں نے آئی پی ایس مرحوم اظہار عالم ، آئی ایس احمد صاحب اور دوسرے کئی اہم فارغین مدارس کا ذکر کر بتایا کہ انہوں نے مدارس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی اونچا مقام حاصل کیا۔ اس لئے آپ بھی نئی اور جدید تعلیم بھی حاصل کریں۔ اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و صحافی محمد رفیع، سابق ضلع پارشد محمد رضوان ، ببلو مکھیا، سابق نائب پرمکھ محمد مقصود، سرپنچ عبدالسمیع ، بتھناہا اردو ہائی اسکول کے پرنسپل محمد غفران، محمد اسلام عرف منا، مدرسہ دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم کے صدر محمد قیصر عرف لال بابو ، سیکریٹری علی رضا، خادم ادارہ فرشی کمال، محاسب اعلی ڈاکٹر قیام الدین، مولانا محمد اسماعیل ، مولانا شوکت نعمانی ، محمد محمود رضا ، قاری کمرالزماں ، قاری اکرام وغیرہ موجود تھے۔ فارغین مدارس جسے چیئرمین مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ جناب عبدالسلام انصاری نے اپنے ہاتھوں سند اور کتاب سے نوازہ اس میں حافظ فداء المصطفی ابن قاری رضوان اسماعیلی، مدھوبنی، حافظ ضیاء المصطفیٰ ابن قاری رضوان اسماعیلی، حافظ محمد نعمان رضا ابن مولانا شفیق اللہ نوری، سیتامڑھی، حافظ محمد منتظر رضا ابن محمد آزاد حسین، کٹیہار، حافظ محمد کونین رضا ابن ابن محمد منظور عالم، کٹیہار، حافظ محمد فیضان رضا ابن مولانا سالم رضا برکاتی، نیپال، حافظ محمد ارشاد رضا ابن محمد جمشید عالم، سیتا مڑھی،  حافظ غلام مرتضیٰ ابن محمد عین الحق، ویشالی، حافظ محمد تنویر عالم ابن حبیب الرحمن، کٹیہار، حافظ عبدالخالق رضوی ابن نور محمد، کٹیہار، حافظ محمد اکبر علی ابن محمد افسر علی، ویشالی، حافظ محمد امن رضا ابن محمد اسرائیل احمد، سیتامڑھی، حافظ محمد کیفی ابن عبداللہ، سیتامڑھی، حافظ نور محمد ابن محمد عالم، کٹیہار، حافظ محمد شمشاد عالم ابن نصیرالصق، سیتامڑھی، حافظ محمد مشفق رضا ابن اعمال الدین، کشن گنج۔ پروگرام کا اختتام مولانا فرشی کمال کے اظہار تشکر سے ہوا۔ اس موقع پر محمد رفیع نے کہا کہ جہاں آج پوری ریاست میں چیئرمین عبدالسلام انصاری سے ملنے، ان کا استقبال کرنے کے لوگ منتظر ہیں ویسے میں کسی مدرسہ میں چئیرمین بننے کے بعد حاضری دی ہے تو سب سے پہلے مدرسہ دارالعلوم جمیلیہ عظمت العلوم، مہرتھا کانٹی کو یہ شرف حاصل ہوا ہے۔ 

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments