مظفر پور، 5/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) مدرسہ رحمانیہ سوپول بیرول دربھنگہ کے قائم مقام مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شہاب الدین ندوی ازہری ونائب مہتمم حضرت مفتی محب اللہ قاسمی صاحب سعدپورہ واقع جناب حاجی فرید رحمانی صاحب رکن شوریٰ امارت شرعیہ کے دولت کدہ پر انکے بڑے فرزند مرحوم نعمت اللہ رحمانی کی وفات پر تعزیت پیش کرنے پہونچے ۔
اپنے تعزیتی کلمات میں موصوف نے فرمایا کہ باپ کے کندھے پر اولاد کا جنازہ اٹھنا بہت ہی دکھ کی بات ہوتی ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جو دنیا میں آیا ہے اسے ایک نہ ایک دن چلا جانا ہے انسان دنیا میں اکیلا ہی آتا ہے جیسے جیسے وہ اپنی زندگی کے مرحلے میں آگے بڑھتا ہے اللہ تعالی اسے کئی طرح کی نعمتوں سے نوازتا ہے انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت اولاد کی ہے اولاد اللہ کی بڑی نعمت ہے اور انہیں اختیار ہے کہ وہ جب چاہے اس نعمت کو واپس لے لے ۔
جناب حاجی فرید رحمانی صاحب کے فرزند کا اس طرح دنیا سے چلا جانا اللہ کی طرف سے آزمائش ہے ۔اور اللہ تعالی اپنے نیک بندوں کو ہمیشہ آزماتا ہے ۔اس مشکل حالات میں صبر کرنا چاہیے بے شک اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں جناب حاجی فرید رحمانی صاحب کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں، مرحوم نعمت اللہ رحمانی کے لئے ان شاء اللہ مدرسہ رحمانیہ سوپول میں ایصال ثواب کا پورا اہتمام کیا جائے گا ۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی حاجی صاحب کو مرحوم نعمت اللہ رحمانی کا نعم البدل عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، اور حاجی فرید رحمانی کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔