بچوں کی دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی بندوبست کریں علماء: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
جمعیت علماء ہردوئی کے تحت جرولی شیرپور میں جلسہ اصلاح معاشرہ و دینی تعلیمی بیداری کانفرنس منعقد
ہردوئی
جمعیت علماء ضلع ہردوئی کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ ودینی تعلیمی بیداری کانفرنس ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی کی نگرانی میں منعقد ہوئی، کانفرنس میں ضلع ہردوئی سمیت اطراف کے اضلاع سے بھی بڑی تعدادمیں عوام وخواص نے شرکت کی۔ کانفرس کی صدارت جمعیت علماء شہر ہردوئی کے صدر مولانا جلال الدین مظاہری نے کی۔
بعد نماز عشاء موضع جرولی شیر پور میں منعقدہ کانفرنس میں جامعہ عربیہ امدادیہ مراد آباد کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا محمد اسجد قاسمی نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے حالات حاضرہ کے تناظر میں ایک حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا طاقتور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن سے زیادہ محبوب ہے، انہوں نے کہا مسلمانوں کو سات طرح سے اپنے کو طاقتور بنانا چاہیے، انہوں نے کہا مسلمانوں کو ایمان میں ، اعمال و کردار میں، علوم و فنون میں ، اقتصادیات ومعیشت میں ، جسمانی اعتبار سے اور اتحاد و اتفاق میں مضبوط ہونا چاہئے، سب سے بڑی طاقت ایمان کی طاقت ہے، اس میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا ہی نقصان و خسارہ ہوگا، مجاہد اسلام مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نور اللہ مرقدہ کے جانشین اور جمعیۃعلماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی ناظم مدرسہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم جاجمو کانپور نے اپنے خصوصی خطاب میں دینی و عصری سبھی علوم میں اپنے بچوں کو ماہر بنانے پر زور دیا، علماء کو توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اسلامی و دینی مدارس کے ساتھ ساتھ بچوں کی عصری تعلیم کا بھی بندو بست کریں، انہوں نے معاشرے میں جڑ پکڑ رہی برائیوں جیسے جہیز ، وراثت میں بہن بیٹیوں کو حصہ نہ دینا، جوا ،شراب، اور دیگر معاشرتی برائیوں کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ان سے اجتناب کی حاضرین کو نصیحت کی، مولانا محمد شبلی بہرائچی، مولانا محمد حذیفہ جامعی اور یاسر عبدالقیوم قاسمی نے بھی خطاب کیا، نظامت مولانا محمد معروف نے کی، آغاز قاری عباداللہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نعت و منقبت کے اشعار حافظ فخرالدین ملا نوی و مولانا محمد شریف لکھیم پوری نے پیش کیے، کانفرنس کے نگراں وجمعیۃ علماء وسطی اترپردیش کے نائب صدر و ضلعی صدر مولانا عبدالجبار قاسمی نے سبھی مہمانوں کے تئیں اظہار تشکر کیا، دعا کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی، بعد ازاں نعتیہ مشاعرے کا بھی انعقاد ہوا جس میں مقامی نعت خواں ودیگر شعراء نے شرکت کی ، کانفرنس میں مولانا محمد طلحہ مظاہری مولانا عبد اللطیف مظاہری مولانا محمد طارق جمیل احمد محمد شریف جامعی، مولانا محمد ایوب، مفتی محمد جنید مولانا مختار عالم مظاہری مولانا محمد سفیان جامعی، مولانا محمد شاہد قاسمی میں مولانا عطاءاللہ قاسمی، مفتی محمد جاوید قاسمی، معید احمد صدیقی، حافظ محمد اظہار، مولانا محمد غفران ، مولانا محمد حسان، مفتی محمد اخلاق قاسمی ،مفتی وقار الدین قاسمی، حافظ محمد نوشاد حافظ محمد زماں،محمد ارشد ،حافظ عبدالقدوس، حافظ محمد عرفان مولانا محمد اطہر، مولانا وجہ القمر، حافظ محمد حسان، مولانا عبدالقدوس ودیگر افراد بطور خاص موجود رہے۔