Homeउर्दूمحمد رضوان پراتھمک سکچھک سنگھ کے نائب صدر ہوئے منتخب

محمد رضوان پراتھمک سکچھک سنگھ کے نائب صدر ہوئے منتخب

مظفر پور، 23/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) اردو مڈل اسکول پکی گرلز کے ہیڈماسٹر  جناب محمد رضوان کو گزشتہ 22.03.23 کو ہوئے انتخاب میں “بہار راجیہ پراتھمک شکشک سنگھ” کے مظفرپور شہری حلقہ کا سینئر نائب صدر بالاتفاق منتخب کئے جانے پر اردو حلقے میں مسرت وشادمانی کی لہر دوڑ گئی۔

مورخہ 22.03.23 کو ہوئے انتخاب میں صدر کے عہدے کے لئے موجودہ صدر جناب محمد قمرالزماں اور محترمہ رینو سریواستو میں مقابلہ ہوا جس میں محترمہ سریواستو فاتح قرار پائیں، بعد ازاں بالاتفاق جناب راجیش مشرا کو سکریٹری اور جناب محمد رضوان کو سینیر نائب صدر منتخب کیا گیا،

جناب محمد رضوان کی پہچان نہایت ہی ایماندار اور فعال استاد کے طور پر ہے، آپ قومی اساتذہ تنظیم کی مجلس عاملہ کے جانے مانے گئے رکن کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں اور تنظیم کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں، قومی اساتذہ تنظیم کے سکریٹری جناب تاج الدین، مجلس عاملہ کے رکن جناب ندیم انور اور محمد حماد نے انہیں دلی مبارک باد پیش کیا ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جناب محمد رضوان اب اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے اور بھی زیادہ فعال اور متحرک ہو جائیں گے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments