مظفر پور، 16/ مارچ (وجاہت، بشارت رفیع) حکومت بہار میں اقلیتی امور کے وزیر زماں خان نے اسمبلی میں اقلیتی فلاح کے لئے بتایا کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک رہائشی اسکول کی تعمیر کا فیصلہ سال 2018-19 میں لیا گیا تھا اس کے تحت سال 2019-20 میں دربھنگہ ، پورنیہ ، کشن گنج اور مدھوبنی ضلع میں تعمیر مکمل ہو چکی بقیہ اضلاع کے لئے بہار سنی و شیعہ وقف بورڈ و متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کو زمین دستیاب کرانے کو کہا ہے۔ حکومت پابند عہد ہے ہر حال میں تعمیراتی کام کو مکمل کرایا جائے گا۔ قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر محمد رفیع نے کہا کہ وزیر موصوف کی کارکردگی قابل ستائش ہے ان کی رہنمائی نے محکمہ اقلیت نے بہتر کارکردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔ خصوصاً اقلیتی طلباء کو مقابلہ ذاتی امتحانات کے لئے مفت کوچنگ اور وظائف دینے کا بڑا کام ہو رہا ہے۔ محمد رفیع نے وزیر زماں خان کا اس لئے بھی تعریف کیا اور شکریہ ادا کیا کہ مرکزی حکومت نے اقلیتی طلباء کوٹے سے محروم اقلیتی طلبہ و طالبات کو ریاستی حکومت اپنی سطح سے وضیفہ فراہم کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جناب رفیع نے کہا کہ حکومت کی حمایت کی وجہ سے اقلیتی سماج میں تعلیمی بیداری پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امدادی رقم جو ملتی ہے وہ تعلیم حاصل کرنے میں ناکافی ہے لیکن حوصلہ بھرنے کے لئے کافی ہے۔ اس لئے میں حکومت سے حاصل ہونے والے مالی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہوں۔