محمد بن سلمان اور ایردوآن میں ملاقات، متعدد معاہدوں پر دستخط

0
58

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے منگل کے روز بتایا کہ ترکی اور سعودی عرب نے توانائی، براہ راست سرمایہ کاری اور دفاع سمیت متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر سعودی عرب کے عملاً حکمراں محمد بن سلمان اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر اسپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل اور شہزادہ عبدالعزیز بن نائف بھی موجود تھے۔

ترکی کے خارجہ اقتصادتی تعلقات بورڈ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی ولی عہد نے ترک صدر کا جدہ کے قصر السلام محل میں خیر مقدم کیا اور ان کی آمد پر “اپنی مسرت کا اظہار” کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر کے ساتھ 200 افراد پر مشتمل ایک بڑا تجارتی وفد بھی دورے پر آیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ترک صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور بعد میں ولی عہد محمد بن سلمان اور رجب طیب ایردوآن کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here