Homeउर्दूناگالینڈ اسمبلی انتخاب میں رقم ہوئی نئی تاریخ، ہیکانی جکھالو نے پہلی...

ناگالینڈ اسمبلی انتخاب میں رقم ہوئی نئی تاریخ، ہیکانی جکھالو نے پہلی خاتون رکن اسمبلی بننے کا سہرا حاصل کیا

ناگالینڈ میں بی جے پی اتحاد بہ آسانی حکومت بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن اس درمیان ریاست میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ پہلی بار ریاست میں کوئی خاتون امیدوار اسمبلی انتخاب میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس خاتون کا نام ہیکانی جکھالو ہے جو کہ بی جے پی اتحاد میں شامل پارٹی این ڈی پی پی کی امیدوار ہیں۔ وہ دیماپور-3 سیٹ سے انتخابی میدان میں کھڑی ہوئی تھیں۔قابل ذکر ہے کہ ناگالینڈ کو الگ ریاست کا درجہ ملنے کے 60 سال بعد تک کوئی خاتون رکن اسمبلی نہیں ملی تھی۔ لیکن آج جب ووٹوں کی گنتی چل رہی تھی تو ہیکانی جکھالو نے جیت حاصل کر ریاست کی پہلی خاتون رکن اسمبلی ہونے کا سہرا حاصل کر لیا۔ پیشہ سے وکیل ہیکانی جکھالو نے ایل جے پی (رام ولاس) کی اجیتو جمومی کو 1536 ووٹوں سے شکست دی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments