Homeउर्दू16 اپریل کو جیتن رام مانجھی کی جانب سے ہوگا دعوت افطار...

16 اپریل کو جیتن رام مانجھی کی جانب سے ہوگا دعوت افطار : سنجر عالم

پٹنہ، 7/ اپریل، ہندوستانی عوامی مورچہ (سیکولر) کے ریاستی نائب صدر و مظفر پور ضلع انچارج سنجر عالم نے نامہ نگاروں سے بتایا کہ معزز سابق وزیر اعلی، رکن بہار اسمبلی و سرپرست ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر جناب جیتن رام مانجھی نے ایک پر لطف دعوت افطار کا اہتمام مورخہ 16 اپریل 2023 بروز اتوار کو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ جناب سنجر نے بتایا کہ پارٹی کے قومی صدر و وزیر ایس سی / ایس ٹی کلیان ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر سنتوش کمار سمن بھی جناب جیتن رام مانجھی کے ساتھ دعوت افطار میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی معزز وزیر ڈاکٹر سنتوش کمار سمن اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کی جانب سے ہونے والا دعوت افطار کافی کامیاب اور شاندار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ افطار پارٹی میں وزیر اعلی نتیش کمار ، نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اور ہندوستانی عوامی مورچہ سیکولر کے رہنماؤں و کارکنان کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر ریاست کا دانشور طبقہ و میڈیا کے لوگ بھی موجود رہیں گے۔ سنجر عالم نے یہ بھی کہا کہ M12 اسٹرینڈ روڈ، پٹنہ واقع جناب مانجھی جی کی رہائش پر پر لطف دعوت افطار کا اہتمام ہوگا۔ دعوت افطار کی تیاری کے سلسلے میں جناب جیتن رام مانجھی نے اپنی رہائش پر ایک میٹنگ بھی کی ہے۔  

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments