Homeउर्दूیوپی بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے خلاف ہائی...

یوپی بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی

سہارنپور: اتر پردیش میں بلدیانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ووٹنگ ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ سہارنپور کے ایک شخص نے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرائے جانے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سہارنپور کے رہائشی ہرپال سنگھ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرانے کے ریاستی انتخابی کمیشن کے احکامات قانون کی نظر میں صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ غیرقانونی ہے۔عرضی گزار ہرپال سنگھ کی نمائندگی کرنے والے وکیل اکھلیش کمار راج بھر نے کہا کہ انتخابات کے لئے جاری عمل کی وجہ سے معاملہ فوری طور پر سماعت کی جانی چاہئے۔ یوپی کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، محکمہ یوپی شہری ترقی اور ریاستی انتخابی کمیشن کو معاملہ میں مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔دریں اثنا، 4 اور 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے عمل شروع ہو چکا ہے اور منگل کے روز سے نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ووٹنگ کرانے کے لئے ضلع ہیڈکوارٹرز پر ای وی ایم بھی پہنچائی جانے لگی ہیں

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments