Homeउर्दूوزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی...

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ہیروشیما، جاپان میں مہاتما گاندھی کے ایک عادم قد مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ امن کے گاندھیائی نظریات پوری دنیا میں گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔

ایک ٹوئٹ میں مودی نے کہا کہ ’’میں نے ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ ہیروشیما میں یہ مجسمہ بہت اہم پیغام دیتا ہے۔ امن اور ہم آہنگی کے گاندھیائی نظریات عالمی سطح پر گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے دعا کرتے ہوئے اپنی تصویر بھی لگائی۔ اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم نے اپنے جاپانی ہم منصب فیومیو کیشیدا سے بھی ملاقات کی۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج صبح پی ایم کشیدا کے ساتھ ایک بہترین ملاقات ہوئی۔ ہم نے ہندوستان-جاپان تعلقات کی مکمل رینج کا جائزہ لیا اور دنیا کی بہتری کے لئے ہندوستان کی جی-20 صدارت اور جاپان کی جی-7 صدارت پر تبادلہ خیال کیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments