وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 13 اپریل کو تقریباً 71 ہزار نوجوانوں کو آفر لیٹر یعنی تقرری نامہ دینے والے ہیں۔ ملازمت کے لیے تقرری نامہ وزیر اعظم مودی روزگار میلہ کے تحت تقسیم کریں گے اور یہ عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انجام پائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم ملازمت پانے ولاے نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ 13 اپریل کو تقریباً 71 ہزار نوجوانوں کو آفر لیٹر یعنی تقرری نامہ دینے والے ہیں۔ ملازمت کے لیے تقرری نامہ وزیر اعظم مودی روزگار میلہ کے تحت تقسیم کریں گے اور یہ عمل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انجام پائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم ملازمت پانے ولاے نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔حکومت ہند کے تحت 71 ہزار نوجوانوں کو ملازمت کے لیے ٹرین منیجر، اسٹیشن ماسٹر، سینئر کمرشیل کم ٹکٹ کلرک، انسپکٹر، سب انسپکٹر، کانسٹیبل، اسٹیونگرافر، جونیئر اکاؤنٹینٹ، پوسٹل اسسٹنٹ، انکم ٹیکس انسپکٹر، ٹیکس اسسٹنٹ، سینئر ڈرافٹس مین، جے ای سپروائزر، اسسٹنٹ پروفیسر، ٹیچر، لائبریرین، نرس، پروبیشنری آفیسر، پی اے، ایم ٹی ایس جیسے مختلف عہدوں پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روزگار پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے لیے روزگار میلہ ایک اہم قدم ہے۔ یہ روزگار نوجوانوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہی ان کی ترقی میں اہم قدم ہوگا۔ ایسے میں ملازمین کو خود کو ٹرینڈ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ سال جون میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت کا ہدف آئندہ ایک سے ڈیڑھ سال میں 10.5 لاکھ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا ہے۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لیے نوجوانوں کو مرکزی حکومت الگ الگ محکموں میں ملازمت دے گی۔