مسلم عمائدین شہر کی وزیر اعلی سے ملاقات اعظمی نے فرقہ پرستوں پر کارروائی اور نقص امن پر خاص توجہ دینےکا مطالبہ کیا سحری اور افطار سمیت شب میں ہوٹلییں جاری رکھنے کی اجازت فراہم ہو ۔ تروایح کے لئے خاص بندوبست کیا جائے
ممبئی ممبئی رمضان میں بہتر نظم و نسق اور لاؤڈ اسپیکر کا تنازع کے دوران فرقہ پرستوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ آج ودھان بھون میں مسلم نمائندہ تنظیموں کے سربراہان کی وزیر اعلی کی اہم میٹنگ میں کیا ہے انہوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا کہ فرقہ پرست جماعت اور سیاسی جاعت رمضان میں لاؤڈااسپیکر کی آڑ میں تنازع پیدا کرکے ماحول خراب کرنے کے درپے ہیں مسلم وفد نے رمضان میں ہونے والی دشواریوں کا بھی تذکرہ کیا ۔ سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر اعلی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ رمضان میں نظم و نسق کے ساتھ مسلمانوں کو خاص سہولت فراہم کی جائے اور فرقہ پرستوں پر کارروائی ہو کیونکہ یہ نقص امن کےلئے خطرہ ہے اعظمی نے بتایاکہ رمضان میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال میں رعایت دی جائے سرکار کو اختیار ہے کہ وہ خاص موقعوں میں رعایت فراہم کر سکتی ہے اس لئے سرکار کو مسلمانوں کے تہوار کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور اس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کو فروغ دینے کی سعی کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ کچھ فرقہ پرست عناصر ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس پر بھی ضروری کارروائی کی جائے اس پر ممبئی پولس کمشنر کو فون پر وزیر اعلی نے کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئےشہر کے نظم ونسق پر توجہ دی جائے ۔ ممبئی امن کمیٹی کے سربراہ فرید شیخ نے بھی وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں مسلمانوں کو رعایت دی جائے ان کے عبادت و ریاضت میں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس لئے انتظامیہ کو اس پر توجہ دینی چاہئے اس میٹنگ میں مولانا اطہر علی ۔ معراج صدیقی ۔ غیاث الدین ۔ مولانا اعجاز کشمیری ۔ مولانا عبدالرحمن ضیائی اور معززین شریک تھے وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایاہے کہ رمضان میں مسلمانوں کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کا خاص خیال رکھا جائے پولس اور انتظامیہ ہر ممکن انتطامات کرےگی مسلمانوں کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دیاجائے گااس قسم کی یقین دہانی شندے نے کروائی ہے ۔ اس اہم میٹنگ میں رئیس شیخ نے بھی وزیر اعلی سے مطالبہ کیاکہ رمضان میں شب میں اور سحری میں ہوٹلیں جاری رکھنے کی اجازت دی جائےاور اس دوران پولس کارروائی نہ کرے مسلمانوں کو ماہ صیام میں خصوصی رعایت دی جائے ۔ اعظمی نے وزیر اعلی سے کہا کہ رمضان میں رات دیر گئے تک تراویح شروع ہوتی ہے اس دوران مسلمانوں کو خاص رعایت ہو اس کے ساتھ ہی اس دوران نظم و نسق پر خاص توجہ ہو اعظمی نے مزید کہا کہ لوجہاد اور لینڈ جہاد کے نا م پر جو حالات خراب کئے جار ہے ہیں اس پر پابندی ہو اگر یہ صحیح ہے تو اس کی ایس آئی ٹی انکوائری کر کے کارروائی کی جائے لیکن لوجہاد اور لینڈ جہاد کے نام کو ماحول کو خراب کیاجارہا ہے اگر ایسا ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہو ۔