فسادات بھڑکاتی ہے آر ایس ایس-بی جے پی، راجستھان میں ہندوتوا کا ایجنڈہ نہیں چلنے دیں گے: اشوک گہلوت

0
42

جے پور/ بھوپال: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بدھ کو آر ایس ایس اور بی جے پی پر حملہ بولا۔ جالور سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس فسادات بھڑکاتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مذہب کے نام پر اکساتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی گائے کو لے کر سیاست کرتی ہے، جبکہ کانگریس ہمیشہ گائے کی خدمت میں آگے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’ہم گائے کے نام پر ووٹ کی بات نہیں کرتے، تو کیا ہم ہندو نہیں ہیں؟‘اشوک گہلوت نے کہا کہ کچھ لوگ صرف رام مندر کی سیاست کے لیے ہندو بن گئے ہیں۔ جبکہ ان کا ہندو مذہب سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ جو لوگ ہندو مت کو نہیں مانتے تھے وہ بھی سیاست کی خاطر ہندو بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راجستھان میں بی جے پی کے ایجنڈے کو نہیں چلنے دیں گے۔ ہم راجستھان میں ہندوتوا کو ایجنڈا نہیں بننے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here