مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ
ممبئی جلگاؤں میں فرقہ پرستوں کے دباؤ میں 600 سالہ قدیم حضرت احمد شاہ کمالی کو شہید کئے جانے کے بعد اب رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اسے ازسر نو توتعمیر کرنے کا مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ درگاہ وقف بورڈ میں رجسٹرڈبھی ہے اس کے باوجود سرکار نے فرقہ پرستوں کے دباؤمیں آکر درگاہ کو شہید کر دیا اس درگاہ کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کیا گیا ہے اس قطعہ اراضی میں پی ڈبلیو ڈی کا دفتر عدالت بھی قائم ہے اس درگاہ کی تعمیراتی کام کے لئے 2021 میں ناسک کمشنر سے منظوری بھی لی گئی تھی اب عوام اور زائرین کا یہ مطالبہ ہے کہ اس درگاہ کو ازسر نو تعمیرکیاجائے اس لئے میری درخواست ہے کہ درگاہ کو دوبارہ تعمیر کیاجائے اس قسم کی التماس بھی اعظمی نے کی ہے ۔